کولکتہ (اُمت نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 31ویں میچ میں پاکستان نے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ دیکھنے میں آئی، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 128 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
عبداللہ شفیق 128 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، عبداللہ شفیق نے 69 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے
جبکہ کپتان بابر اعظم 19 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم کے بعد فخر زمان بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور 169 کے مجموعی سکور پر مہدی حسن کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، فخر زمان نے 74 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔
اس کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ دیے بغیر 33ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، محمد رضوان نے 26 اور افتخار احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
ورلڈ کپ،مسلسل 4 شکستوں کے بعد پاکستان کی پہلی فتح
