اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فلسطین کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا: یوسف رضا گیلانی

فلسطین کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا: یوسف رضا گیلانی

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ہم سب کو متحد اور ایک ہونا ہوگا۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، احتجاجی مظاہرے اس لئے کارگر نہیں ہورہے کیونکہ ہم سب متحد نہیں ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ او آئی سی کو وہ کردار ادا کرنا ہوگا جس کیلئے وہ بنائی گئی تھی، لفظ وحشی بھی اسرائیل کیلئے کافی نہیں ہے، ہمیں منافقت سے نکل کر کھل کر مذمت کرنا ہوگی، امریکی صدر سے عرب ممالک نے ملنے سے بائیکاٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی قراردادیں فلسطین پر پہلے بھی پاس ہوئیں، ہمیں نتائج پر فوکس کرنا ہوگا، ہم چین کو سراہتے ہیں جو اس معاملے پر ثالثی کیلئے تیار ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481