اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم کیو ایم کا لندن قیادت اور پی پی پرملی بھگت کاالزام

Khalid Maqbool jpg

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے  پیپلز پارٹی اور اپنی سابق لندن قیادت پر ملی بھگت کا الزام عائد کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہماری سابق لندن قیادت کو پیسے دے کرالیکشن  بائیکاٹ کا کال دینے پر راغب کر رہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کراچی پر ایک بار پھر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

گزشتہ روز لیاقت اباد کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے اس کے صوبے دھرتی ماں قرار نہیں دیئے جا سکتے، ہماری جماعت ان صوبوں کو انتظامی یونٹ کے طور پر دیکھتی ہے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم سے پہلے سندھ کے 178 روپے میں سے کراچی کو 37 ارب روپے ملتے تھے۔اب 2021 کے بعد صوبے کے پاس 1452 ارب روپے کی رقم آتی ہے لیکن کراچی کو صرف 38 ارب ہی ملتے ہیں۔اس زیادتی کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ 

 MQM Pakistan  Alleges PP for bribing it's former London leadership,ایم کیو ایم کا لندن قیادت اور پی پی پرملی بھگت کاالزام


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481