اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات2023

مری،مہنگا نان بیچنے والے ریسٹورنٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات2023 کے حوالے الیکشن بورڈکے ممبران کااہم اجلاس  منعقد ہو ا. ارکان کی حلف برداری کے بعد مولانا قاری سیف اللہ سیفی کو متفقہ طورپرچیئرمین الیکشن بورڈ منتخب کیاگیا۔ندیم حسین شوکت سیکرٹری،طاہر حمید رابطہ سیکرٹری جبکہ خواجہ وامق اقبال کوسیکرٹری مالیات واطلاعات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

دیگرارکان میں اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،راجہ محمود گل زمان،محمدامتیازمغل،ضیاء الرحمن عباسی اورعامر ایڈووکیٹ شامل ہیں،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ الیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں الیکشن شیڈول کااعلان کیاجائےگا،

مرکزی انجمن تاجران کے الیکشن میں حصہ لینے والوں کو مطلع کیاگیاکہ یکم نومبر سے ووٹرلسٹوں کااجراء شروع کیاجائےگا جسکے لئے الیکشن بورڈ کے رابطہ سیکرٹری طاہر حمیداورسیکرٹری ندیم حسین شوکت سے الیکشن آفس میں دن 12 سے دوپہر چاربجے تک رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

Anjuman Traders Murree Elections 2023,مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات2023


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481