اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کو گولی کیسے لگی؟ پولیس کا بڑا بیان آگیا

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کو گولی کیسے لگی؟ پولیس کا بڑا بیان آگیا

 

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خودکشی کی ہے،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔
آر پی او ملتان کیپٹن (ر) سہیل کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے،
انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔
پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اور بعد میں طلاق ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے ایکس اکاؤنٹ پر بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللّٰہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481