اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حماس کا اسرائیل کے اہم ترین شہر کو نشانہ بنانے کا دعوٰی

حماس کا اسرائیل کے اہم ترین شہر کو نشانہ بنانے کا دعوٰی

حماس کے عسکری ونگ القسام نے اسرائیل کے اہم ترین شہر دیمونا کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع دیمونا شہر حساس جوہری تنصیبات کی وجہ سے اہم ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی میں شریک ایک فوجی ٹرک کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے بھی اسرائیلی فوج پر حملے میں فوجی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ اسرائیل کے اندر بھی ایک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں حماس اسرائیل میں قید 6 ہزار فلسطینیوں کی رہائی کے عوض اسرائیلی قیدیوں کو چھوڑنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ حکومت قیدیوں کی بخیریت رہائی کی ذمے دار ہے۔
اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے ڈیل پر زور دیا ہے۔
تاہم اس کے برعکس اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ کے نئے مرحلے کا اعلان کیا ہے اور غزہ پر حملوں کو آزادی کے لیے دوسری جنگ قرار دیدیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری زمینی کارروائیاں جنگ کا دوسرا مرحلہ ہے، غزہ پٹی کے اندر جنگ مشکل اور طویل ہوگی، جنگ کے بعد ہمیں مشکل سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481