اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب پارٹی اختلافات کو کمرے تک رکھیں۔حنیف عباسی

images 1

سابق رکن قومی اسمبلی اور ایفی ڈرین کیس میں حال ہی میں بری ہونے والے لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں ان کو اگر ہر دفعہ پانچ سال پورے کرنے دئیے جاتے تو آج  پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتا۔ انہوں نے شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کو مشورہ دیا کہ پارٹی اختلافات کو کمرے تک رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مری کے دوران مری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حنیف عباسی نے  کہا کہ تمام پارٹیوں کو لیول پلینگ فیلڈ  ملنا چاہیئے اور سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ نو مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کو معاف نہیں کیا جانا چاہیے مگر جو بے گناہ ہیں انہیں سزا نہ دی جائے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں سب پارٹیوں خصوصاً پی پی پی سے کہا کہ محنت کرو حسد نہ کرو انہوں نے کا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات جنوری کی کسی تاریخ کو کروا دے گا۔

315298067 585656816697248 2766960663361883494 n jpg Shahid Khaqan Abbasi Find Everything Aboutim 20 1541249583 jpg

انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ وہ اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں،مگر جس طرح پارٹی قیادت ان کی عزت کا خیال رکھتی ہے، وہ بھی کریں۔ سابق وزیر اعلٰی اور گورنر سردار مہتاب عباسی سے متعلقق سوال پر بھی انہوں نے کہا کہ یہ دونوں حضرات ہمارے بڑے اور پارٹی کے سینئر ہیں، میں ان پر تبصرہ تو نہیں کر سکتا۔بس اتنی گزارش ہے کہ پارٹی اختلاف کو بند کمرے تک رکھا جائے۔

اس موقع پرمسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی، سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ، راجہ مسعود آصف عباسی اور دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے بعد ازاں وہ واپس راولپنڈی روانہ ہوگئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481