اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ 9 مئی،اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں

سانحہ 9 مئی،اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں

سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس نے حاصل کرلیں، عدالتی احکامات کے بعد ملزمان کی جائیدادوں کو سیل کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات پولیس کو مل گئیں، اشتہاری ملزمان کی پراپرٹیز کو سیل کروانے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) عدالت سے اجازت طلب کرے گی۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن حکام کے مطابق 22 اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے ان کی پراپرٹیز کی تفصیلات مختلف اداروں سے مانگی گئی تھیں،

جس کے بعد ایل ڈی اے ، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ان ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کیں۔

اشتہاری ملزمان میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، زبیر نیازی، مراد سعید، علی امین گنڈا پور اور امتیاز شیخ سمیت 22 ملزمان کی تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم کی گئی ہیں۔

جے آئی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کو عدالتی احکامات کے بعد سیل کر دیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481