اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد کی پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا اصل مودہ سامنے آ گیا ۔

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی وفد کی قیادت سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیسر کر رہے تھے ، وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی امامت میں نماز مغرب بھی ادا کی ، ملاقات ختم ہونے کے بعد اہم پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات کا مودہ سیاسی نہیں تھا بلکہ ہم ان کی ساس کی وفات پر فاتحہ کیلئے آئے تھے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مستقبل میں بھی کوئی ایسی ملاقات ہو سکتی ہے؟ پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ یہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں تھی،بلکہ ہم پختون ہیں اور ہماری روایت ہے کہ کس غم کی صورت میں ہم ایک دوسرے کا حال احوال اور فاتحہ کیلئے ضرور جاتے ہیں ویسے بھی ہم سیاسی لوگ ہیں اگر پی ٹی آئی چیئر مین ہمیں اجازت دیں گے تو ملاقاتیں ضرور ہو ں گی ۔

ایک اور صحافی نے اسدقیصر سے سوال کیا کہ کیا اس ملاقات میں پی ٹی آئی چیئر مین کی رضا مندی شامل تھی ؟ جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ملاقات سیاسی نہیں تھی اس لیے ان کی مرضی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں علی محمد خان ، بیرسٹر سیف اور جنید اکبر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481