اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف نے سیاسی پراپیگنڈے کیلئے خزانے سے 87 کروڑ اڑا دیئے

لاہور میں پی ٹی آئی کنونشن پر پولیس کا دھاوا

سرکاری دستاویزات سے ثابت ہو گیا ہے کہ  تحریک انصاف کے دور حکومت میں سرکاری وسائل سیاسی پروپیگنڈے کیلئے بے دریغ استعمال ہوتے رہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دور حکومت میں سرکاری وسائل سے پی ٹی آئی قیادت کی تشہیر اور مخالفین کی کردار کشی کی گئی۔ سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے سرکاری منصوبوں کے بجائے اپنے ایجنڈے کی تشہیر کی گئی جب کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو بیانیہ پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا، جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کو شخصیت پرستی اور جھوٹ کے پرچار کیلیے بھی استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیاسی مقاصد کے حصول اور عوامی جذبات بھڑکانے کیلیے استعمال کیا گیا اور سرکاری پیسوں سے معاشرے میں نفرت انگیز بیانیےکو فروغ دیا گیا اور من پسند اکاؤنٹس کے فالورز سرکاری وسائل سے بڑھائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی کیلئے خدمات انجام دینے والےملازمین کی تنخواہ 25 سے 40 ہزار روپے تھی اور سرکاری فنڈز سے کروڑوں روپے خرچ کئے گئے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت 87 کروڑ روپے تھی۔ اس حوالے سے ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 800اکاؤنٹس میں سے 72.5 فیصد کا 2021 سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ نہیں تھا۔ جو 2022 کے بعد 86 فیصد اکاؤنٹس نے پی ٹی آئی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کیا اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے 9 مئی کو عوام اور اداروں میں نفرت پھیلا کر دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کی گئیں۔

Tehreek-e-Insaf blew 87 crores from the treasury for political propaganda,تحریک انصاف نے سیاسی پراپیگنڈے کیلئے خزانے سے 87 کروڑ اڑا دیئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481