اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

9مئی کیس میں ایک اور سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی گرفتار

f574e74c 15a6 4d9e ab6a 31313e2cf45a jpg

9مئی کیس میں ایک اور سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی گرفتار کر لئے گئے

سوات پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سلیم الرحمان کی ضمانت منسوخ ہوتے ہی احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ضلع سوات کے صدر اورسابق ایم این اے سلیم الرحمان کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9مئی کو اداروں اور حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دینے پر 29 مئی کو تھانہ سیدوشریف میں انسداددہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

f574e74c 15a6 4d9e ab6a 31313e2cf45a jpg

سوات پولیس سابق پی ٹی آئی ایم پی اے سلیم رحمان کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے

اسی مقدمے میں نامز ملزمان سٹی میئر شاہد علی اور سابق ایم پی اے فضل حکیم پہلے ہی گرفتار ہوکر وہ ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ سلیم الرحمان نے روپوش ہونے کے بعد منظر عام پر آکر انسداددہشت گردی سیدوشریف کی عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کررکھی تھی۔بدھ کے روز عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ مینگورہ منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار پی ٹی آئی رہنما کو آج بروز جمعرات دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Another former PTI MPA arrested in May 9 case,9مئی کیس میں ایک اور سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی گرفتار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481