اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے3 پرائس کنٹرول میجسٹریٹ مقرر

مری،مہنگا نان بیچنے والے ریسٹورنٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

مری میں منافع خوری روکنے کے لیے3 پرائس کنٹرول میجسٹریٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں جو مارکیٹوں اور
بازاروں کے اچانک دورے کریں گے اور  عوام کو لوٹنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں  کیخلاف سخت کاروائی  کی جائےگی-

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سب ڈویثرن مری کامران صغیر نے  کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری کے عوام کو منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ،تاجر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء سرکای نرخ ناموں کے مطابق فراہم کریں۔

ان خیالات کا اظہار کامران صغیر نے تحصیل مری میں تین افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا اختیار ملنے پر ان کو مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خصوصی ہدایات پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈاکٹر عمر ،ڈاکٹر طاہر عزیز اور محمد احمد پرائس کنٹرول میجسٹریٹ مقرر کیے ہیں جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فوری کنٹرول کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر میں خود اور تینوں مجسٹریٹ مری شہر اور تحصیل بھر کے بازاروں کے اچانک دورے کرکے عوام کو لوٹنے والوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو لوٹنے والوں کوکسی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔

3 price control magistrates appointed in Murree,مری میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی کیلئے3 پرائس کنٹرول میجسٹریٹ مقرر


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481