اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی اتوارکو امریکی سفارت خانے پر غزہ مارچ کرے گی

02 1

جماعت اسلامی نے  اتوارکو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے پر غزہ مارچ کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 29اکتوبر اتوار کو اسرائیلی مظالم کی امریکی سرپرستی کے خلاف اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان  کر دیا ہے اور قوم سے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں وہ کردارہرگز ادا نہیں کیا جو ایک ایٹمی اسلامی ملک ہونے کے ناطے پاکستانیوں سمیت پوری امت مسلمہ اس سے توقع رکھتی ہے، دیگر اسلامی ممالک کے حکمران بھی خاموش تماشائی ہیں، او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلانے کی بجائے وزارتی سطح کااکٹھ کیا گیا اور اس کے بعد جو مشترکہ بیان جاری ہوا وہ بھی غیر موثر تھاجس میں اسرائیل کی مذمت سے بات آگے نہیں بڑھ پائی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس غلامی، ہجرت یا مزاحمت کے علاوہ اور کون سا راستہ ہے، وہ دہائیوں سے اسرائیل کا ظلم و جبر برداشت کررہے ہیں، انھوں نے جدوجہد کا راستہ اپنایا جو ہر غیور قوم کرے گی۔ صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کو نہ روکا گیا تو یہ دیگر اسلامی پڑوسی ممالک کوبھی اپنی لپیٹ میں لے کر ایران اور پاکستان کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں، اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے پاکستان کو سب سے بڑا دشمن قراردیا تھا۔

02 2 scaled

امیر جماعت نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا کہ امریکا اسرائیلی دہشت گردی کی مکمل پشت پناہی کررہا ہے، اس کے وزیرخارجہ نے تین دفعہ اسرائیل کا دورہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ سفارت کار نہیں یہودی کی حیثیت سے آئے ہیں اس کے بعد خود امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تھپکی دی، امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کرتا ہے، اس کا بحری بیڑہ بھی وہاں موجود ہے، ایک اور بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ اسلامی ممالک بھی جاندار موقف اپنائیں گے، جن ملکوں میں اسرائیل کے سفارت کار موجود انھیں واپس بھیجا جائے گا، فلسطینیوں کی بھرپور مدد کا اعلان ہو گا، مگر افسوس کہ حکمران سفارتی تو کیا اسرائیل کا اقتصادی بائیکاٹ کرنے کی جرأ ت بھی نہیں کر رہے۔

غزہ پر 18روز سے بارود کی بارش ہو رہی ہے، گزشتہ رات ایک حملے میں 400فلسطینی شہید ہو گئے، اب تک دو ہزار بچوں اور خواتین سمیت پانچ ہزار شہادتیں ہوچکی ہیں، پونے نو لاکھ افراد دربدر، ملبہ تلے لاشیں موجود اور میتوں کو بغیر کفن کے دفنایا جارہاہے، اسرائیل بلاتفریق مساجد، سکولوں، ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اب تک اس کی طرف سے 320فضائی حملے ہو چکے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جاپان، ویت نام، عراق، افغانستان پر حملوں اور ایران پر پابندیوں سے لے کر ہندوستان کی سرپرستی تک امریکی مظالم کی طویل داستانیں ہیں۔ اسلامی دنیا کے حکمران امریکا سے خائف ہیں، پاکستان کے حکمرانوں کا کردار سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔ جماعت اسلامی پاکستانیوں کی جانب سے اقوام متحدہ کو ایک کروڑ دستخط شدہ پٹیشن بھیجے گی جس میں غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل دہشت گرد ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Jamaat-e-Islami will march on the US embassy in Gaza on Sunday،جماعت اسلامی اتوارکو امریکی سفارت خانے پر غزہ مارچ کرے گی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481