اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پھگواڑی میں 3منشیات فروش گرفتار۔1800 گرام چرس برآمد

8e166112 2bb5 4f62 ae22 48e0b4edfa85 jpg

مری کے تھانہ پھگواڑی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔دوسری طرف منشیات کا استعمال بھی جاری ہے اور نوجوان نسل بڑی تعداد میں اس لت میں مبتلا ہو رہی ہے۔

پولیس کے مطابق سی پی راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی مری نے ہمراہ پولیس ٹیم منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش انیس الرحمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 1247 گرام چرس برآمد کر لی ۔

اسی طرح پولیس ٹیم نے ایک اور کارروائی میں مدثر نامی منشیات فروش سے 530 گرام چرس جبکہ ناصر اقبال سے 105 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمے درج کر لئے۔

مری میں برف باری کے دوران ٹریفک پولیس کے خصوصی اقدامات

علاقہ مکینوں نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے معاشرے کے ناسوروں کیخلاف پولیسایکشن کو سراہا تاہم لوگ اس بات پر حیران اور شدید تشویش کا شکار ہیں کہ نوجوان نسل کیوں تیزی سے منشیات کی لت کا شکار ہو رہی ہے اور مری سمیت سرکل بکوٹ،اپر دیول،اوسیا ،روات،پھگواڑی اور دیگر علاقوں میں منشیات کی لعنت پھیلانے والے کون لوگ ہیں جنہیں پولیس کارروائی کا کوئی خوف نہیں۔

متعلقہ علاقوں کے مکینوں کے مطابق زیادہ تر کیسز میں پولیس اہلکار نہ صرف منشیات فروشوں سے ملے ہوتے ہیں بلکہ ان کی سرپرستی کر کے اس دھندے کی کمائی کا بڑا حصہ وصول کرتے ہیں اور وقفے وقفے سے نمائشی کارروائی کر کے اعلٰی حکام کو مطمئن کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا کا پیٹ بھی بھر دیا جاتا ہے جاس کے بعد راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔

3 drug dealers arrested in Phagwadi. 1800 grams of hashish recovered,پھگواڑی میں 3منشیات فروش گرفتار۔1800 گرام چرس برآمد


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481