اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کمزور کپتانی،ناقص فیلڈنگ اورحد درجہ خود اعتمادی پاکستانی ٹیم کولےڈوبی

11de39d4 c2a5 4ac0 a7aa 3a2e918be589

کمزور کپتانی ،ناقص فیلڈنگ اور حد درجہ خود اعتمادی پاکستانی قومی ٹیم کو لے ڈوبی اور ورلڈ کپ 2023 میں اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ رونما ہو گیا جس کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں کی عبرتناک شکست سے دوچار ہو گئی۔اس طرح افغانستان نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان نے پاکستان کو عالمی مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا ہے ۔

c915bea8 45c6 4276 8537 2d2435c5cc96 jpg
کپتان بابرعظم نے انفرادی طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے۔
بھارت کے شہر چنائےمیں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے گئے جس کے جواب میں افغان بلے باز بہت اعتماد کے ساتھ کھیلے۔ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ افغان ٹیم کے مڈل ارڈر بیٹسمینوں نے 49 اوور میں بہت اسانی سے ہدف عبور کر لیا ۔

میچ کے دوران پاکستان کی بالنگ لائن بھی مکمل ناکام دکھائی دی۔حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ کے درمیان 96 رنز کی شراکت پاکستان کی شکست کا اہم سبب ثابت ہوئی۔97 رنز بنانے والے افغان اوپنر زدران کو مین اف دی میچ قرار دیا گیا ہے ۔

ہماری بالنگ اور فیلڈنگ دونوں خراب رہی۔بابر اعظم کا اعتراف

d30a02e2 eaee 4099 b4c2 1237424b9084 jpg
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا کہ ہماری بالنگ اور فیلڈنگ دونوں خراب رہی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اپ کسی ایک شعبے میں بھی اچھے نہیں ہیں تو میچ ہارنا یقینی ہوتا ہے۔
اس کے برعکس افغان ٹیم بہت اچھا کھیلی کہ ہم کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیاں درست کر کےآئندہ بہتر نتائج دے سکیں۔
اس موقع پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے پروفیشنل انداز میں ہدف کا تعاقب کر کے کامیابی حاصل کی۔جبکہ  اوپنرز نے ہماری فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شروع سے آخر تک میچ افغان ٹیم کے ہاتھ میں تھا۔
دوسری طرف اس عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید بڑھ گئی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیم میں پرفارمنس کو اہمیت دینے کے بجائے اپنے ذاتی دوستوں کو نوازنے کی کوشش کی۔

Weak captaincy, poor fielding and over-confidence lethal for Pakistani team,کمزور کپتانی،ناقص فیلڈنگ اورحد درجہ خود اعتمادی پاکستانی ٹیم کولےڈوبی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481