اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف ساڑھے چارسال بعد مری میں اپنی رہاش گاہ پہنچے

نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا!

مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پیر کے روز کم و بیش ساڑھے چار سال بعد  کشمیر پوائنٹ  مری میں واقع  اپنی رہاش گاہ پہنچ گئے  جہاں مسلم لیگی کارکنوں سمیت خواتین ورکرز  نے ان کا بھرپور استقبال کیا  اور پھولوں  کی پتیاں نچھاور کیں۔

میاں محمد نواز شریف براستہ اسلام اباد  مری ایکسپریس وے سے گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ مری پہنچے ۔ ان کی صاحبزادی اور نواز لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔میاں نوازشریف کی مری آمد کے موقع پر چمکتی دھوپ کے ساتھ موسم انتہائی  خوشگوار رہا ۔ استقبال  کرنے والوں  میں  مسلم لیگی عہددارن راجہ یاسر ریاست عباسی، راجہ دفتر عباسی ، حاجی اسکرین عباسی ،  شفیق  وانی ، راجہ مسعود آصف ، سبی گل، پہولا بٹ اور دیگر شامل تھے۔

download 1کشمیر پوئنٹ مری جہاں نواز شریف اپنی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں

کشمیر پوائنٹ  پر شدید سردی کےباوجود لیگی کارکنان میاں نوازشریف کے استقبال کے لیے بڑی دیر تک موجود  رہے۔ اس موقع پرمیونسپل کمیٹی  کی جانب سے بھی  کشمیر پوائنٹ  کی سڑکوں  پر صفائی ستھرائی کا کام جاری رہا اور سیکورٹی  کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار  بھی تعینات تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کل منگل کے روز  اسلام اباد  کی عدالت میں پیشی کے لیے روانہ ہوں  گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر تک مقدمات میں پیشی کی مہلت دے رکھی ہے۔

After four and a half years, Nawaz Sharif reached his residence in Murree,نواز شریف ساڑھے چارسال بعدکشمیر پوائنٹ  مری میں اپنی رہاش گاہ پہنچے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481