اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف آج مری روانہ روانہ ہوں گے۔تین روز قیام متوقع

نواز شریف 5 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میں نواز شریف آج مری روانہ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں ان کی بعض اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قبل ازیں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ وہ پیر کے روز عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیں گے ،تاہم قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعدآج  عدالت میں پیشی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مری میں ہونے والی اہم ملاقاتوں میں  اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز  جاتی امرا میں نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم کے مابین مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ لیگی قائد  پیر کی بجائے منگل کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت دونوں نے سابق وزیر اعظم کو 24 اکتوبر تک کی مہلت دے رکھی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج مری کے لیے روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈاربھی ہوں گے جبکہ مری میں مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر کریں گے، نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری جائیں گے، جہاں ان کے 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مری شہر میں نواز شریف کی رہائش گاہ موجود ہے جہاں وہ پاکستان میں قیام کے دوران موسم گرما میں اکثر و بیشتر وقت گزارتے رہے ہیں۔

Nawaz Sharif will leave for Murree today, expected to stay for three days,نواز شریف آج مری روانہ روانہ ہوں گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481