اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مانسہرہ میں کروڑوں کا فراڈکرنے والی لیڈی گینگسٹر پکڑی گئی

a71ed309 79c6 4d0d be07 bfad65a01cd2 jpg

مانسہرہ میں کروڑوں کا فراڈکرنے والی  لیڈی گینگسٹر گرفتار کر لی گئی۔ملزمہ نوشین  متعدد افراد کی جمع پونچی لوٹ چکی ہے۔ پولیس تفتیش کے مطابق ملزمہ نوشین نے جعلی پلاٹ دکھا کر بھی غریب شخص سے 20لاکھ روپے وصول کیے،اسی طرح محکمہ مال کے ایک اہلکار کو بھی ایک کروڑ 80لاکھ کا چونا لگا دیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ کے ایک ساتھی کو  بھی گرفتار کر لیا۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق نوشین بی بی زوجہ مظہر سکنہ چٹی ڈھیری مانسہرہ نے محمد نثار ولد سراج خان سکنہ شنکیاری، محمد کاشف ولد غلام ربانی اور مجمد وسیم ولد مصطفےٰ سے رقم لی کہ انہیں سریا اور سیمنٹ سستے داموں فراہم کرے گی اور فی ٹن تیس ہزار روپے بچت ہو گی جس پر ان افراد نے اسے کیش اور بذیعہ بینک رقم دی مگر نوشین بی بی پیسے لے کر رفو چکر ہو گئی۔

اسی طرح ایبٹ آباد کے رہائشی افضا ل ولد فدا محمد کو مانسہرہ علی ٹاون میں دس مرلے  کاپلاٹ دکھا کر اس سے بیس لاکھ روپے نوشین اور اس کے ساتھی پرویز نے وصول کئے اور ایک سال تک اسے چکر دیتے رہے۔ افضال نے اپنی والدہ جو سکول ٹیچر تھیں کی ریٹائرمنٹ کی پنشن کے پیسے دیئے تھے مگرنوسر بازوں نے ان کی جمع پونجی لوٹ لی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے مختلف درخواستوں میں ایک ہی عورت کے ملوث ہونے کی شکایات پر  ایس ایچ او سٹی کو خصوصی ہدایات دیں جس پر سٹی پولیس نے ملزمہ اور اس کے ایک ساتھی پرویز سکنہ پھلڑہ کو گرفتار کر لیا جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

lady gangster who defrauded crores was caught in Mansehra,مانسہرہ میں کروڑوں کا فراڈکرنے والی لیڈی گینگسٹر پکڑی گئی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481