اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

  عمران اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

فیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت آج ہوگی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔

  عمران اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

عمران اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد کرنے کا امکان ہے۔
سائفر کیس کی گزشتہ سماعت 17 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ اس سماعت میں خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 23 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی ان کیمرا سماعت کی۔
ریاستی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم بھی تفتیشی افسر کے ہمراہ عدالت آئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بٹ ، خالد یوسف اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی جیل میں موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481