اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنڈی مری دیول کوہالہ روٹ پر ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار جاری

ٹرانسپورٹرز نے کرائے معمولی کم کر کے عوام کو ٹرخا دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باجود راولپنڈی سے مری  اور سرکل بکوٹ کے روٹ پر مسافروں کو ریلیف نہیں مل سکا اور  ٹرانسپورٹ مافیا کی ہٹ دھرمی کا سامنا ہے۔ٹرانسپورٹ کے زائد کرایوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور متعلقہ حکام خاموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باجود عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔فیض آباد سے مری، دیول، علیوٹ، پھگواڑی، ملکوٹ، مولیا بکوٹ، نمب اور بیروٹ روٹ پر ٹرانسپورٹر مافیا کی من مانیاں عروج پر ہیں۔

بسوں اور ٹویوٹا ہائی ایس مالکان کی جانب سے غریب عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض ٹرانسپورٹرز نے جعلی کرایہ نامہ بنا کر مسافروں سے زائد کرایہ لینا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ چند ایک نے پانچ دس روپے کی برائے نام کمی کر کے مسافروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

پیٹرول قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیے

پیٹرول قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیے. فائل فوٹو

مسافروں کے مطابق   ایک اور بڑا ظلم یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی زیادہ تر گاڑیاں سی این جی پر چلتی ہیں  مگر مسافروں سے پٹرول کے حساب سے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔کوئی پرسان حال نہیں۔ دن میں ایک دو نمائشی چالان کر کے خانہ پری کر دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ میں پٹرول مجموعی طور پر 48 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے باوجود من مرضی کے کرائے وصول کر کے غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔ اس روٹ پر چلنے والی 65 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں سے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بجائے پراناکرایہ ہی وصول کر رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر ضلع مری،اسسٹنٹ کمشنر مری اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام ڈالی جائے اور سرکاری کرایہ نامہ جاری کر کے عوام کو اس مافیا سے نجات دلائی جائے۔

Looting of transporters continues on Pindi Murree, Dewal, Kohala route,پنڈی مری دیول کوہالہ روٹ پر ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار جاری


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481