اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں ریلیف ملتا تو اُن کا قد بڑھتا، علی محمد خان

نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں ریلیف ملتا تو اُن کا قد بڑھتا، علی محمد خان

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں عدالت سے ریلیف ملتی تو ان کا قد بڑھ جاتا۔

نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں ریلیف ملتا تو اُن کا قد بڑھتا، علی محمد خان

نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں ریلیف ملتا تو اُن کا قد بڑھتا، علی محمد خان

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں، نواز شریف کی واپسی آئین کے مطابق ہوتی تو ان کا قد بڑھتا، نواز شریف جیل سے باہر گئے تھے آئین و قانون کے مطابق انہیں واپس جیل آنا چاہئے تھا، نواز شریف پہلے جیل جاتے پھر انہیں عدالت سے ریلیف ملتی تو ان کا قد بڑھ جاتا۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لوگ نواز شریف کے پاس گئے جبکہ عدالت کسی کے پاس نہیں جاتے، ہمارے لیڈر کو گولی لگنے اور لاحق خطرات کے باوجود عدالت بلایا گیا ، وہاں عمران خا ن کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا۔

سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپسی پر حکومتی لوگوں نے ویلکم کیا، الیکشن کمیشن پر سوال اٹھتا ہے کیا ہم صاف و شفاف الیکشن کی طرف بڑھ رہے ہیں، کیا حکومت کا کام ایک سیاسی جماعت کے سزایافتہ لیڈر کا اس طرح استقبال کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جلسے میں پاکستانیوں کیلئے کوئی امید نظر نہیں آتی، نواز شریف تین مرتبہ خود اور ایک مرتبہ ان کے بھائی وزیراعظم بنے مگر عوام کی تقدیر نہیں بدل سکے، اسٹیج پر فیملی نظر آتی ہے عام پاکستانی کہیں نہیں ہے۔ نواز شریف کے اسٹیج پر وہی ٹیم بیٹھی تھی جو شہباز شریف کی کابینہ میں تھی۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے ضرور نواز شریف کے دور میں ہوئے لیکن اس کا کریڈٹ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے مینار پاکستان ریاست، حکومت اور انتظامیہ کی مدد کے بغیر بے شمار بار بھرا ہے، نواز شریف کا جلسہ اچھا تھا عمران خان کو باہر آنے دیں ہم اس سے دگنا بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے، صاف و شفاف انتخابات کرانے چاہئیں،اسٹیل ملز، پی آئی اے اور پاکستان ریلوے جیسے ادارے عمران خان کے دور میں تباہ نہیں ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481