کویت میں سنائے جانے والے ایک تاریخ ساز فیصلےکے تحت رشوت خوری کے الزام میں 7 ججوں کو 7 برس قید کی سزا سنادی گئی اور رشوت کی رقم واپس کرنے کا بھیحکم دیا گیا ہے جبکہ ایک جج کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔
عرب میڈیاکی ایک رپورٹ کے مطابق کویت میں ججوں کو جوابدہی اور سزا سے استثنیٰ حاصل تھا لیکن ایک تاریخ ساز فیصلے میں ججز کو قید کی سزا سنا کر یہ استثنیٰ ہمیشہ کے لیے ختم کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق صالح نامی ایک کویتی تاجر کو اگست 2020 میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تاجر پر الزام بھی تھا کہ اس نے مختلف مقدمات میں مرضی کا فیصلہ لینے کے لیے 8 ججز کو رشوت دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جب تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا گیا تو اس میں ایک وکیل اور ایک اہم محکمے کے سربراہ کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جس پر وکیل کو 10 سال اور محکمے کے سربراہ کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
علاوہ ازیں رشوت لینے والے 8 میں سےسات ججز کو سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی اور ایک کو بری کردیا گیا۔ علاوہ ازیں3 عدالتی ملازمین کو بھیجرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔
7 judges were jailed for 7 years in the crime of bribery,رشوت خوری کےجرم میں 7 ججوں کو 7 برس قید
