Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری شہر کا اکلوتا یوٹیلیٹی سٹور بندکرنے کی تیاری

sugar

مری شہر میں قائم اکلوتے یوٹیلیٹی سٹور کو بندکرنے کی تیاری کر لی گئی۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسٹور سے سے شہر کے عوام بغیر سفری اخراجات کے مناسب ریٹ پر  اشیائے خورونوش خرید لیا کرتے تھے لیکن ادارے نے اچانک ہی غریب عوام سے ایک اور سہولت چھین لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق جنرل کونسلرز مری سٹی فاروق ڈار اور محی الدین پرے نے اس سلسلے میں  اہلیان علاقہ  کے ہمراہ شدید احتجاج کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی سے رابطہ کر کے یوٹیلیٹی سٹور کی بندش پر ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی مری نے یقین دلایاکہ وہ ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز سے رابطہ کرکے مری شہر کے یوٹیلیٹی سٹور کو بحال کرانے کیلئے بات کریں گے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خوفناک مہنگائی کے اس دور میں مری شہر لوئر جھیکا گلی روڈ حاجی گلی۔ تحصیل روڈ۔ لوئر بازار۔ صدیق چوک۔ مسیاڑی۔ نمبل اور دیگرملحقہ علاقوں کے غریب عوام کو مذکورہ یوٹیلٹی سٹور سے روزمرہ استعمال کی اشیاء سرکاری ریٹ پرمل رہی تھیں لیکن عوام سے یہ سہولت بھی چھینی جا رہی ہے۔

All set to close the only utility store in Murree city,مری شہر کا اکلوتا یوٹیلیٹی سٹور بندکرنے کی تیاری


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481