اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ن لیگ نے نیا پارٹی ترانہ جاری کردیا

ن لیگ نے نیا پارٹی ترانہ جاری کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اپنے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں،

ن لیگ نے نیا پارٹی ترانہ جاری کردیا

ن لیگ نے نیا پارٹی ترانہ جاری کردیا

اسی سلسلے میں نیا پارٹی ترانہ بھی جاری کردیا گیا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی ترانہ ریلیز کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب نئی مسلم لیگ ن کا جنم ہوا ہے، مینار پاکستان کے میدان میں آپ نے تاریخ کا سب سے بڑا استقبال کرنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق ترانہ بنانے پر مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں،

یہ ترانہ نواز شریف کے استقبال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ

نواز شریف ملکی ترقی واپس لے کر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی آمد پر طیارے سے لاہور شہر پر پھول نچھاور کیے جائیں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماضی بھی مسلم لیگ ن تھی، حال بھی مسلم لیگ ن ہے

اور مستقبل بھی مسلم لیگ ن ہے، نواز شریف کی واپسی کیلئے کارکنوں نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آکر دوبارہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،

شہباز شریف نے نواز شریف کا بازو بن کر پارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے اپنے بھائی نواز شریف کے ساتھ جو وفا نبھائی،

21 اکتوبر انہی وفاؤں کے صلے کا دن ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481