اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نگراں وزیراعظم کوئٹہ ہوٹل پر،تصویر سامنے آگئی

نگراں وزیراعظم کوئٹہ ہوٹل پر،تصویر سامنے آگئی

نگراں وزیراعظم کوئٹہ ہوٹل پر،تصویر سامنے اگئی

سوشل میڈیا پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں وہ کوئٹہ کے ایک چائے ہوٹل پر اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کوئٹہ ہوٹل پر،تصویر سامنے آگئی

نگراں وزیراعظم کوئٹہ ہوٹل پر،تصویر سامنے آگئی

واضح رہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بارہا مختلف انٹرویوز میں یہ بتا چکے ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے سے پہلے عام آدمی کی سی زندگی گزار رہے تھے جس میں شام کے وقت احباب کے ساتھ کافی ہاؤس اور چائے خانوں پر بیٹھنا شامل تھا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اس تصویر میں انوار الحق کاکڑ کے ساتھ ٹیبل پر دو افراد بیٹھے ہیں اور انوار الحق کاکڑ گھوم کر کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم اس سے پہلے سینیٹر کے علاوہ بلوچستان حکومت کے ترجمان اور صوبائی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
قریبی ذرائع کے مطابق انوار الحق کاکڑ عام ہوٹلوں پر بیٹھنا، اکیلے سفر کرنا اور دوستوں کے ساتھ عوامی مقامات پر گپ شپ کرنا پسند کرتے ہیں اور مذکورہ تصویر بھی ان کی اس سادگی پسندی کی دلیل ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اس قسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے اتی رہی ہیں جن میں وہ چھپرا ہوٹل پر چائے پراٹھا کھاتے اور موٹر سائیکل پر سفر کرتے پائے گئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481