اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شمالی و جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

شمالی و جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

شمالی و جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

شمالی و جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

شمالی و جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان پہلی جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں ہوئی، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، ہلاک دہشت گرد کمانڈر حضرت زمان عرف خاورے ملا دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھا۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ کیس،نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک تبسم الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید نے جام شہادت نوش کیا۔

دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں ہوئی جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فرمان علی نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہی فرمان علی کی عمر 25 سال اور تعلق ضلع کشمور سے ہے، شہید لانس نائیک تبسم الحق کی عمر 36 سال اور تعلق ڈسٹرکٹ راولپنڈی، شہید سپاہی نعیم اختر کی عمر 30 سال اور تعلق ڈسٹرکٹ اٹک جبکہ شہید سپاہی عبدالحمید کی عمر 23 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے،

سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،

ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481