اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے

معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے

 

سابق وزیر قانون اور معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کر گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معروف قانون دان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کو 24 اکتوبر تک مہلت مل گئی۔ پھر گرفتاری کا خدشہ؟

تفصیلات کے مطابق مرحوم ایس ایم ظفر عرصہ دراز سے شدید علیل تھے، مرحوم کی عمر 93 برس تھی، مرحوم 1975میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہوئے اور 1979میں سپریم کورٹ بار کے صدر بنے۔

.
ایس ایم ظفر کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر تقریباً سوا چار بجے جامع مسجد اے بلاک کینال ویو سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے معروف قانون دان ایس ایم ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایم ظفر نے ہمیشہ

قانون کی حکمرانی کیلئے آواز بلند کی،ایس ایم ظفر کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481