اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کل جماعتی کانفرنس نے فلسطین کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا

743deac9 5e3b 4768 a896 efaacf83d91b

اسلام آباد میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس برائے یکجہتی فلسطین کے شرکاء نے جنگ زدہ بھائیوں کی ہر قسم کی مدد کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی حکومت سے اپنے قائدانہ کردار کے ادا کا مطالبہ کر دیا ۔ کفر کیخلاف پوری قوم فلسطینی بھائیوں پر ظلم پر سخت غم و غصے میں ہے ۔ اسرائیل کے بجائے مقبوضہ فلسطین کہنا چاہیے ۔مسلم امہ  ایک ہو جائے۔ اس امر کا اظہار فلسطینی سفارت خانے میں محترمہ عظمی گل دختر جنرل حمید گل کے زیر اہتمام منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔محترمہ عظمی گل نے اپنے افتتاحی خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم یہاں فلسطینی بھائیوں کے لیے آج اکٹھے ہیں اور ایک لائحہ عمل بنائیں گے ۔

فلسطین  پر پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔شاہد خاقان عباسی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عظمیٰ گل نے سب کو اکٹھا کرکے ایک قومی خدمت کی ہے ۔ہم آج سب یہاں اکٹھے ہو چکے ہیں جس سے فلسطینی بھائیوں کو بہت حوصلہ ملے گا۔ او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کو آواز بلند کرنی چاہے۔ کوئی بھی مسلمان کسی بے گناہ کے قتل کی حمایت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پوری قوت سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم جاری رکھے ہوئے ہے ۔

انسانی حقوق کے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔لیکن ان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ فلسطین کے معاملہ پر پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارا ملک مضبوط ہو گا تو مسلم امہ مضبوط ہو گی ۔ حکومت پاکستان کے تمام اقدامات کے حامی ہیں ۔ ہمیں یک زبان ہو کر اس معاملہ پر آواز بلند کرنی ہو گی ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حافظ مسعود کمال الدین، ضلعی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا کہ آج جنرل حمید گل کی آئیڈیالوجی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

عالم اسلام کے دل فلسطینی بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔عظمٰی گل

c71f7370 4e65 4c77 aeba 23e59f65e31a jpg

میزبان کل جماعتی کانفرنس محترمہ عظمی گل دختر جنرل حمید گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کی سرزمین کل عالم کے پاکستانیوں کے لئے انتہائی مقدم ہے ۔ عالم اسلام کے دل فلسطینی بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ ہم فلسطینی بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم سے جو کچھ بھی ہو سکا ہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر فلسطین ٹارگٹ ہے تو کل کوئی اور مسلم ملک بھی ٹارگٹ ہو گا آنکھیں بند کرنے سے کوئی بچ نہیں سکے گا ۔

قیامت کے دن شہید معصوم بچے ہم سے سوال کریں گے۔فضل الرحمان خلیل

انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کےساتھ ہمارا اسلامی رشتہ ہے اور اس کو نبھانے کے لئے قرآن پاک سے رہنمائی لینی ہو گی اور قرآن نے پہلے ہی طے کر دیا ہے کہ تم اپنے مسلمان بھائیوں کی جان و مال اور طاقت کےساتھ مدد کرو ۔ کفار اکٹھے ہو چکے ہیں قیامت کے دن شہید معصوم بچے ہم سے سوال کریں گے ۔تو ہم کیا جواب دینگے۔ مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں ۔ علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست قرار دیا اس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اسرائیل مسلسل فلسطینی شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے ۔

تین ہزار سے زائد لوگ قتل کیے جا چکے ۔ 74 فیصد  خواتین اور بچے ہیں۔فلسطینی سفیر

536f1a14 b2c5 489a 8303 a70581b15835 1

فلسطین کے سفیر احمد جواد رابعی نے کہا کہ میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کا شکر گزار ہوں خصوصا محترمہ عظمی گل دختر جنرل حمید گل جنہوں نے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجیتی کہا اور ہمیشہ فلسطین کےساتھ کھڑے رہتے ہیں ۔ پورے پاکستان میں فلسطین کیساتھ اظہار یکجیتی کے لئے احتجاج ہوا ہے ۔ فلسطین میں اسرائیلی قتل عام کر رہے ہیں ۔ پورا عالم کفر اسرائیل کے لئے اکٹھے ہو چکے ہیں ۔ اب تک تین ہزار سے زائد لوگ قتل کیے جا چکے ہیں ۔ قتل ہونے والے 74 فیصد  خواتین اور بچے ہیں۔

کشمیری عوام فلسطینی بھائیوں کا دکھ سب سے زیادہ محسوس کرتے ہیں۔پیر مظہر سعید شاہ

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات پیر مظہر سعید شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام فلسطینی بھائیوں کا دکھ سب سے زیادہ محسوس کرتے ہیں کیونکہ کشمیری عوام ہندو کے ظلم کا شکار ہے اور فلسطین یہود کے ظلم کا شکار ہیں ۔ کشمیری اور فلسطینی بچے عورتیں امت کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ آج ہم قبلہ اول کو نہ بچا سکے ۔ تو کل دیگر کو بچا سکیں گے کیا۔ اس بات کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کیا تیار ہیں کہ ہم پوری امت اکٹھی ہیں یا نہیں ۔ پاکستان نیوی سے سب مل کر گذارش کریں کہ وہ تمام فلاحی تنظیموں کو اجازت دے کہ پوری امت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مدد کر سکیں ۔ ہم قدس کے لئے ہیں اور قدس ہمارا ہے ۔ کشمیری عوام فلسطینی بھائیوں کےساتھ ہر مدد کے لئے تیار ہیں۔

اس مسئلے کی لپیٹ میں ساری دنیا آسکتی ہے۔حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیاکا فلسطینی شہریوں کیخلاف ظلم پر سخت ردعمل ہے ۔یہ انسانی المیہ بن چکا ہے ۔ اس مسئلے کی لپیٹ میں ساری دنیا آسکتی ہے ۔ دنیا کے استحکام اور دنیا کی ترقی کے لیے بنائے گئے اداروں کے لئے اب لمحہ فکریہ بن گیا ہے کہ اب بھی انہوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو پوری دنیا اس جنگ کی لپیٹ میں ا سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے کراچی میں کل جمعہ کو ریلی نکالے گی ۔مولانا احمد لدھیانوی کے نمائندے مو لانا اشرف طاہر نے کہا کہ جہاد مسلمانوں پر فرض ہے ۔ اب مزمت سے کام نہیں چلے گا ۔

جہاد فرض ہو چکا ہے ۔ صرف رونے سے کچھ نہیں ہو گا۔حامد الحق حقانی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حامد الحق حقانی نے کہا کہ عظمی گل نے آج یہاں سب کو اکٹھا کر کے بہت بڑا کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کی سازشیں انتہا کو پہنچ گئی ہیں ۔ امت مسلہ بیدار ہو رہی ہے ۔ پاکستانی بھائیوں کو فوری طور پر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ اس وقت جہاد فرض ہو چکا ہے ۔ صرف رونے سے کچھ نہیں ہو گا ۔ زخمیوں اور بے گھروں کے لئے فوری فنڈ قائم کیا جا نا چاہے ۔ ریاست پاکستان تمام سیاسی سماجی تنظیموں کو اکٹھا کرکے عوامی رائے کے مطابق اپنی پالیسی بنائے ۔ انہوں نے کہا اکوڑہ خٹک میں دو نومبر  کو مولانا سمیع الحق شہید کے یوم شہادت کے موقع پر ایک بڑی کانفرنس کا انعقاد کریں گے اور اس کو فلسطین کے نام کرینگے ۔

بائیڈن کا کردار انتہائی سفاکانہ ہے۔میاں اسلم

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین کو اسرائیل کے چنگل سے آزاد کرایا جائے گا ۔ کوئی بھی مسلمان اسرائیل کے قبضے کو نہیں مانتا ۔ بائیڈن کا کردار انتہائی سفاکانہ ہے۔اسرائیل کا بائیکاٹ ہونا چاہیے ۔ عرب ممالک کو بھی اس حوالے سے متحد ہونا چاہیے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عدنان کاکا خیل نے کہا کہ جس سے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ فلسطین کے بھائیوں کے لئے مدد کرنا ہو گی ۔ سرکار اور ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔ فلسطین اب المیہ بن چکا ہے ۔

یہ صلیبی جنگوں کا تسلسل ہے۔حامد زبیری 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر حامد زبیری نے کہا کہ یہ صلیبی جنگوں کا تسلسل ہے۔ پہلے بھی مسلمان حکمرانوں کا جو موقف تھا اب بھی وہی ہے ۔کیا ہم تقاریر کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلا اور عوام فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہیں ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کی دفاعی مدد کی بھی ضرورت ہے ۔ پاکستانی قوم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے قرارداد بھی پیش کی گئی ۔

9d66f514 89c7 46af 909f b0438f2c6413 1 jpg

ہمارے دل فلسطینی بھائیوں کےساتھ دھڑکتے ہیں۔علی محمد خان

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی راہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کی جانب سے فلسطین کے بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے دل ان کےساتھ دھڑکتے ہیں ۔ میں فلسطین میں جہاد کے لئے تیار ہوں اسی طرح تمام پاکستانی قوم بھی تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کسی سیاسی پارٹی سے یہاں نہیں بلکہ ہم پاکستانی کی حیثیت سے یہاں کھڑے ہیں ۔ ہمیں اپنی آنے والی نسل کو اس بات کی بھی تربیت دینی ہو گی کیونکہ مغربی تعلیم ہمیں نظریہ سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس وقت حسینی فکر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔  ہمیں سخت محنت کی ضرورت ہے ۔

قوم کو جگانے کی ضرورت ہے۔ اجمل بلوچ

صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو امریکہ اور برطانیہ کے سفارت کاروں کیخلاف بڑا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ مسلمانوں کے حکمران غیرت مند ہونگے تو کفار کو کہیں بھی مسلمانوں کیخلاف کارروائی رنگ کی جرات نہیں ہو گی ۔ ہمیں اپنی قوم کو جگانے کی ضرورت ہے ۔حماس مجاہدین نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ فلسطینی بھائیوں کے لیے امداد اکٹھی کرکے بھجوانے کی ضرورت ہے ۔

اسرائیل کو ملک لکھنے کی بجائے مقبوضہ فلسطین لکھا جائے۔قرارداد

عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل نے مشترکہ اعلامیہ پیش کرتے ہو ہے کہا کہ ہم فلسطینی عوام پر بمباری خوراک اور بنیادی سہولیات کی بندش کی مزمت کرتے ہیں ۔ اقوام متحدہ مظالم پر فوری نوٹس لے ۔ فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں ۔ عالم اسلام کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ پوری پاکستانی قوم کو انسانی زنجیر بنا کر فلسطین کے لئے خوراک ادویات اور سامان مہیا کیا جائے ۔ تمام مصنوعات جن کے پیچھے اسرائیل ہے اس کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے ۔

اسرائیل کو ملک لکھنے کی بجائے مقبوضہ فلسطین لکھا جائے ۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کی قراردادیں موجود ہیں ان کو حل نہیں کیا جائے اقوام متحدہ امریکی مفادات کا محافظ بن گیا ہے ۔ او آئی سی کو متحرک ہونا چاہیے ۔ عالم اسلام اسرائیل کو تسلیم کرنے کے کسی بھی عمل کو روک دے ۔

All-Parties Conference demanded practical measures for Palestine, کل جماعتی کانفرنس نے فلسطین کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481