اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

460 ارب جمع کرانے سے ملک ریاض کا انکار

460 ارب جمع کرانے سے ملک ریاض کا انکار

460 ارب جمع کرانے سے ملک ریاض کا انکار

بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے طے شدہ 460 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے سے معذوری ظاہر کر دی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین بے ضابطگی کے ذریعے حاصل کرنے پر ملک ریاض کو 460 ارب روپے بطور جرمانہ جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔
اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہونا تھی تاہم ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن پروجیکٹس کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے منصوبے کے لیے 460 ارب روپے کی ادائیگی ناممکن ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر سکتا۔لہذا بحریہ ٹاؤن کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آفس نے متفرق درخواست لینے سے سے انکار کر دیا ہے ۔
دوسری طرف ملک ریاض نے بیرسٹراعتزاز احسن کی جگہ بطور وكیل سلمان بٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481