اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائفر کیس، عمران خان نے فوج کیخلاف ٹارگٹ پلان بنایا: اعظم خان

سائفر کیس، عمران خان نے فوج کیخلاف ٹارگٹ پلان بنایا: اعظم خان

سائفر کیس میں مرکزی گواہ اعظم خان نے تحریری بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کیخلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا۔

اعظم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مقاصد اورعدم اعتماد سے بچنے کیلئے پلان بنایا، سائفر سے متعلق سپیکر نے رولنگ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر دی، سائفر جس چینل سے آتا ہے اسی چینل سے واپس بھیجا جاتا ہے، 8 مارچ کو سائفر سے متعلق فارن سیکرٹری کا ٹیلی فون آیا۔
بیان میں اعظم خان نے مزید کہا ٹیلی فون پر سائفر کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھجوانے سے متعلق بتایا گیا، فارن سیکرٹری نے کہا 9مارچ کو سائفر کی کاپی وزیراعظم کے حوالے کریں، چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مارچ کو سائفر پر رائے دی۔
اعظم خان نے بیان میں کہا شاہ محمود قریشی سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی آگاہ کرچکے تھے، سابق وزیراعظم نے سائفر معاملے پر اداروں کیخلاف مؤثر بیانہ بنانے کو کہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481