اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹرانسپورٹرز نے کرائے معمولی کم کر کے عوام کو ٹرخا دیا

ٹرانسپورٹرز نے کرائے معمولی کم کر کے عوام کو ٹرخا دیا

نگران حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے ، لیکن اس وقت یہ سوال زبان زد عام ہے کہ کیا پیٹرول او ڈیزل سستا ہونے سے اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں کمی کی جائے گی؟

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوتا ہے تو ٹرانسپورٹرز من مانا اضافہ کر لیتے ہیں اور روز مرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے لیکن 40 روپے فی لیٹر کمی کے باوجود مری سے راولپنڈی چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ والے 340 روپے کرایہ وصول کر رہے تھے،

جبکہ اب 40 روپے پٹرول سستا ہوا ہے تو اب کرایہ 310 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ کرائے میں یہ کمی نہ ہونے کے مترادف ہے۔ اسی طرح مری کے دیگر علاقوں میں مقامی سطح پر بھی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں معمولی ہی کمی کی ہے۔

عوامی حلقوں نے حکومت، کمشنر،ڈپٹی کمشنر،چیف ٹریفک آفیسر،سیکرٹری آرٹی اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی کا پورا ریلیف عوام کو پہنچانے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481