اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا

مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا

اتوار کی رات بارشوں اورطوفانی ہواؤں کا شروع ہونے والا سلسلہ پیر کے روز بھی دن بھر جاری رہا ۔

مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا

مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا

دن بھر موسلادھار بارش نے مری کو جل تھل کردیا ہے۔ شہر میں ناقص نکاسی آب کی وجہ سے تمام نالیوں اور پلیاں بند ہو گئیں سڑکیں،بازار اورمحلے ندی نالوں کا منظر پیش کرتے رہے اور پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے

a 1 jpg

شدید سردی سے بچنے کیلئے سیاحوں اور شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹروں کا استعمال شروع کر دیا ہے سیاح مری کے ٹھنڈے موسم اور دلکش وادی کے حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔

مری کے علاوہ گلیات ، ایوبیہ ، سرکل بکوٹ ، اور بیروٹ سمیت مختلف نواحی علاقوں میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق حالیہ بارش موسم سرما کے قبل از وقت آغاز کا پیش خیمہ ہے۔

گزشتہ کئی گھنٹے سے جاری بارش کے بعد ملکہ کوہسار مری، گلیات ، آزاد کشمیر اور گردونواح کے علاقوں کو کالے بادلوں،گہری دھند اور یخ بستہ ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481