اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خطہ کوہسار کا فخر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی

37a02833 b0bb 464c aeac 3152ddb42b8a jpg

خطہ کوہسار کے فرزند جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سربراہ تھے۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے ان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا،وہیں ان کے پاس ایک منفرد اعزاز یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں 32 ہزار سے زائد کیسز کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ جسٹس شاہد عباسی کی خدمات  کے اعتراف میں ان کے انتقال کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کے حکم پر عدالت عالیہ  لاہور کے اندر ایک ٹاور قائم کیا گیا جسے  مرحوم جسٹس شاہد محمود عباسی کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ یہ بھی اہلیان کوہسار کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد محمود عباسی کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بچپن سے لے کر مرتے دم تم اپنی والدہ کی مسلسل خدمت کرنے کا وصف تھا۔ اتنی مصروفیات کے باوجود کہا جاتا ہےکہ اپنی ماں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلانا ،ان کی کنگھی کرنا اور ہمہ وقت ان کیلئے گوش بر آواز رہنا ان کی عادت میں شامل تھا۔

فیملی ذرائع کا کہنا ھے کہ جسٹس شاہد بچپن سے بہت محنتی تھے اور والدہ سے  دعائیں لینے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے تھے۔ اللہ  نے بہت کم وقت میں  ان سےبہت زیادہ کام لیا۔ (بشکریہ سوشل میڈیا ۔۔ عباسی رائلز)

Justice Raja Shahid Mahmood Abbasi, the pride of Kohsar region,خطہ کوہسار کا فخر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481