اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نوشہرہ میں بارش نے 4 جانیں لے لیں

rain

نوشہرہ میں بارش نے 4 جانیں لے لیں جہاں بارش کے دوران چھت گر نے سے بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات آج اتوار کو اسلام آبادسمیت پنجاب اور خیبرپختون میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں بارش سے کمرے کی خستہ حال چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔افسوس ناک واقعہ شیخی شریف خیل میں پیش آیا ، جہاں چھت کے ملبے تلے دب جانے سے چار افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں ۔

ڈی ایس پی نوشہرہ کے مطابق ایک ہی گھر میں دوبھائی رہائش پذیر تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو چھت کے ملبے سے نکالا، جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیاگیاہے ۔غمزدہ خاندان کا سربراہ عقل خان اور ان کا بیٹا مزدوری کیلئے گھر سے باہر تھے۔ علاقہ عوام نے ملبہ ہٹاکر لاشیں نکال لیں۔

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پرتیز اور موسلادھار بارش جبکہ بعض میدانی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال اور بہاولنگر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Rain claimed 4 lives in Nowshera ,نوشہرہ میں بارش نے 4 جانیں لے لیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481