اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مانسہرہ میں 3بھائی کنویں کی زہریلی گیس کا شکار ہوئے

bc9725e7 899e 4cac 9756 bf18e6bfafa5

مانسہرہ ڈھوڈیال کے رہائشی تین سگے بھائی بجنہ میں کنویں کی زہریلی گیس کاشکارہوکر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے،تینوں بھائیوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، نماز جنازہ کے بعد ڈھوڈیال میں سپردِ خاک کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بفہ کی حدود بجنہ روڈ پہ زیر تعمیر مکان کے کنویں میں تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔جاں بحقِ ہونے والوں میں 36 سالہ ذیشان عرف (جانی) ولد ایوب۔28 سالہ منیب ولد ایوب عمر 23سالہ محمد عمر ولد ایوب عمر شامل ہیں جو کہ شنکیاری پرانی منڈی میں دکاندار تھے۔

ذیشان عرف جانی بیٹریوں والا کے نام سے مشہور تھا اور یہ تینوں محمد وقاص کار الیکٹریشن کے بھائی تھے۔ یہ تینوں بھائی اپنے لیئے نئے مکان کی تعمیرات کرا رہے تھے اس لیئے ڈھوڈیال سے بجنہ آئے اور مکان کی کنسٹرکشن میں تھوڑا بہت کام خود کر رہے تھے۔

f91ad42f 8e78 412e bbe2 61c6657a5169 jpgدو مرحوم بھائیوں کی فائل فوٹو

معمول کے مطابق گھر واپس نہ گئے اور گھر والوں سے کوئی رابطہ بھی نہ ہو سکا تو ان کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نئے تعمیر ہونے والے گھر پہنچی جہاں کافی چھان بین کے بعد تینوں بھائیوں کو اسی گھر کے کنویں میں مردہ حالت میں پایا۔پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے تینوں نعشوں کو کنویں سے نکال دیا۔ مقامی لوگوں کے اندازے کے مطابق موٹر ٹھیک کرنے یا کنوئیں کی صفائی کی غرض سے یہ تینوں بھائی  ایک ایک کر کے کنویں میں اترے اور کنویں میں زہریلی گیس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

پولیس کی جانب سے مزید تفشیش جاری ہے۔ تینوں نعشوں کو آر ایچ سی بفہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ تینوں نوجوانوں کی نعشیں گھرمیں پہنچنے پرکہرام مچ گیا۔تینوں بھائیوں کوگزشتہ روزڈھوڈیال میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

In Mansehra, 3 brothers were victims of poisonous gas from the well,مانسہرہ میں 3بھائی کنویں کی زہریلی گیس کا شکار ہوئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481