اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیف جسٹس 18 اکتوبر کو ملک ریاض کیخلاف مقدمات کی سماعت کریں گے

5422c5ea 4767 40c5 9ab6 3dbba5e967bd 660x330 1

چیف جسٹس  فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 18اکتوبر کو  بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کیخلاف مقدمات کی سماعت کرے گا ۔ بنچ میں  جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہرمن اللہ بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اراضی کے حوالے سے سپریم کورٹ نے  2018 میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے خلافِ قواعد زمین کے حصول کے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کو سات سال کی مدت میں 460 ارب روپے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

اس وقت کےچیف جسٹس  ثاقب نثار نے  سماعت کے دوران بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کو یہ پیشکش کی تھی کہ اگر وہ قومی خزانے میں ایک ہزار ارب روپے جمع کرا دیں تو ان کے خلاف تمام مقدمات ختم کر دیے جائیں گے۔ایک ہزار ارب روپے سے شروع ہونے والا یہ معاملہ 460 ارب روپے میں طے پا گیا۔ اور اب تک سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں 200ارب روپے جمع ہوچکے ہیں جبکہ 260ارب روپے جمع کرانا باقی ہیں۔

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے وی لاگ میں بتایا ہے کہ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے مری میں بھی بحریہ ٹاؤن کی اسکیم کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے دوبارہ معاملہ نہیں اٹھایا اور یہ کیس بھی زیرالتوا ہے۔ صحافی کے بقول سپریم کورٹ سماعت کے موقع پر یہ سوال اٹھا سکتی ہے کہ مری میں بحریہ ٹاؤن کی اسکیم غیرقانونی ہے تو اس میں  ترقیاتی کام اور تعمیرات کیسے ہوئیں۔

Chief Justice will hear the cases against Malik Riaz on October 18,چیف جسٹس 18 اکتوبر کو ملک ریاض کیخلاف مقدمات کی سماعت کریں گے

یہ بھی پڑھیں

بحریہ ٹاؤن پشاور کے نام پر فراڈ، ملک ریاض کیخلاف مقدمہ۔ کہانی کیا ہے؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481