اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الٹی میٹم مسترد،اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کی حماس دھمکی

20ac0fd3 f628 42fa bda8 c04f507e6d63

حماس نے اسرائیلی الٹی میٹم مسترد کرتے ہوئے اسے نیست و نابود کرنے کی دھمکی دی ہے

صیہونی فوج نے غزہ کا وسطی علاقہ خالی کرنے کے لیے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا۔ادھر حماس کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے  اقوام متحدہ سے کہا گیا ہےکہ وادی غزہ سے تمام فلسطینیوں کو جنوبی حصوں میں منتقل کردیا جائے۔

اس کے جواب میں اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکی کی زد میں تقریباً 11 لاکھ فلسطینی آتے ہیں جو غزہ کی نصف آبادی بنتی  ہے۔

ترجمان کےمطابق ایسی کوئی نقل مکانی، تباہ کن انسانی اثرات کے بغیر ممکن نہیں۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اب تک  بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار تک جا پہنچی ہے، آج رات لاکھوں فلسطینیوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں، غزہ میں جنم لیتے انسانی المیے سے نمٹنے کےلیے 20 لاکھ فلسطینیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

ادھراسرائیل پرحملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481