اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کسی کوآئینی نظام کمزور نہیں کرنے دیںگے۔وزیراعظم آزادکشمیرکا اعلان

7e89fa1a 0eb9 4278 ba0b df811714fce7 jpg

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ ریاست کےعوام کو جو آئینی نظام ہمارے آباؤاجداد نے دیا ہے اسے ہم سب نے مل کر مضبوط بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں. کسی کو بھی اس نظام کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے. بلدیاتی اداروں کو مزید فعال بنائیں گے۔وزراء،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور مئیرزپر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں جو اداروں کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنائے.

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے آزادکشمیر سے آئے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلرزاور میئرز کے اجلاس سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سیاسی رویوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے. ہم نے مل کر اس نظام کو مضبوط بناتے ہوئے صحیح سمت کی طرف لے کر جانا ہے. انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرکےعوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر بات کروں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے حکومت کا حصہ ہیں۔ حکومت وسائل کے اندر رہتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دے گی.

انہوں نے تمام ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جو چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور میئرز کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا وہ نہیں رہے گا. انہوں نے کہا کہ ہم سب نے حلف لیا ہوا ہے . الحاق پاکستان ہماری منزل ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر صرف عوام کے حقوق کی بات کرنی ہے. اس موقع پر چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کے لئےحکومت تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کو مضبوط بنانے کے لئے کردار ادا کریں.

No one will be allowed to weaken the constitutional system, PM AJK,کسی کوآئینی نظام کمزور نہیں کرنے دیںگے۔وزیراعظم آزادکشمیرکا اعلان


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481