فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ،فرانس اور کئی دیگر یورپی ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔یرغمال بنائے گئے کئی نام نہاد فوجی ان ملکوں کے شہری نکلے ہیں۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی تحریک حماس کے رہنما صالح الاروری نے یہ انکشاف کیا۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارےجنگجوؤں کو صرف اسرائیلی فوجی اہداف اور فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیا تھا مگر اس دوران حملے کے وقت غزہ کے عام شہری بھی مسلح یہودی آباد کاروں پر ٹوٹ پڑے تھے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے بھی اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے کوئی کاروائی نہیں کی۔
حماس رہنما صالح الاروری کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیلی شہریوں اور یرغمالیوں کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کارروائی کی خود کو پابند سمجھتی ہے لیکن ہمیں امریکہ فرانس یا ان جیسے کسی دوسرے ملک سے ایسی کوئی امید نہیں ہے۔
انہوں نے حیرت انگیز انکشاف کیا کہ امریکہ فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوجی وردیاں پہن کر ہمارے خلاف جنگ میں شریک ہیں جبکہ یرغمال بنائے گئے بہت سارے اسرائیلی فوجی تفتیش کے نتیجے میں امریکی اور فرانسیسی شہری ثابت ہوئے ہیں۔
US, French citizens fighting by wearing the uniforms of the Israeli army, says Hamas leader,امریکہ فرانس کےشہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کرلڑنے لگے
