اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پولیس اورپٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے،چیف جسٹس

پولیس اورپٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے،چیف جسٹس

70 تولے سونے کی کمیٹی کے کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے،

اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، جو سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، پولیس اورپٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔

70 تولے سونے کی کمیٹی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ دس گرام سونے کی کمیٹی نکلنے پر ادا نہیں کی گئی۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ گرفتار سنار نے کتنا سونا کمیٹی کے ذریعے دینا تھا۔ جس پر مدعی نے جواب دیا کہ کمیٹی سے نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، یہ سونا کہاں سے آتا ہے؟ اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے۔

چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، کمیٹی گرفتارملزم نے بنائی، اور تفتیش اہلخانہ سے ہو ئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی، ادارے کی عزت ہونی چاہیے، پولیس اورپٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔

عدالت نے سونے کی کمیٹی میں دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض گرفتار ملزم کی ضمانت منظورکرلی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481