اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اے این ایف کی کارروائی ۔منشیات اسمگلنگ میں ملوث 4خواتین گرفتار

ANF

اے این ایف نے اسلام آباد کے نواح میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث 4خواتین سمیت 5 افراد گرفتار کر لئے۔ملزمان کے قبضے سے31کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئی-

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 31 کلو 200 گرام منشیات برآمد کرکے 4 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مسافر بس میں سوار خواتین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی اور  لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی رہائشی 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار 4 خواتین سے مجموعی طور پر 30 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ تیسری کاروائی میں چارسدہ کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 1کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ANF ​​action. 4 women involved in drug trafficking arrested,اے این ایف کی کارروائی ۔منشیات اسمگلنگ میں ملوث 4خواتین گرفتار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481