اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

اسلام آباد: سائفر کیس کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
کیس کی سماعت کے لیے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل عدالت پہنچے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہوگی

دریں اثنا سرکاری پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بٹ اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا بھی اڈیالہ جیل عدالت پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایف آئی اے کی ٹیم اور تفتیشی افسر بھی چالان کی نقول لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

اڈیالہ جیل عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں جب کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جالیوں میں مختصر ملاقات کی۔

پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، تاہم جو ضروری نقول تھیں، وہ فراہم کردی گئی ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کہا کہ 17 اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔ عدالتی حکم کے ساتھ ہی سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا، جس کے تحت آئندہ تاریخ 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
بعد ازاں ایف آئی اے ٹیم، پراسیکیوٹر اور جج، جیل عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481