اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ثناخوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟فرضی شادی کی آڑ میں خاتون تین بارفروخت

DE22 crime Women 01col

مردان کے علاقے رستم کی رہائشی شادی شدہ خاتون کو فرضی شادی کی آڑ میں تین بار فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سمن آباد لاہور میں بیاہی گئی دو بچوں کی ماں فضیلت نے سوات کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے اپنے بہنوئی سمیت دیگر گروہ ارکان کو بے نقاب کردیا۔عدالت کے حکم پرخاتون کو والد کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 25سالہ فضیلت بنت حکیم خان سکنہ رستم مردان کی شادی سات آٹھ سال قبل سمن آباد لاہور کے رہائشی پرویز عباس کے ساتھ ہوئی تھی۔پرویز عباس سے فضیلت کے بچے چھ سالہ  ایان خان اور پانچ سالہ شانزہ حیات موجود ہیں۔

سوات کی تحصیل مٹہ میں جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے فضیلت نے اقرارکیا کہ چند ماہ قبل وہ ملاکنڈ کے علاقے درگئی میں اپنی بہن کے گھر آئی تھی۔جہاں پر اس کے بہنوئی یار محمد، اس کے والد محب اللہ،بھائیوں ابراہیم اور امیر محمد سمیت شہزادہ،سلمان اور ایک خاتون مسماۃ ثمینہ زوجی نیک محمد نے اسے ورغلاکر آمادہ کیا اور اسے نیک محمد کی بیٹی کائنات کی جگہ نام تبدیل کرکے صوابی میں امتیاز نامی شخص کو فروخت کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر خود اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، عدالت

فضیلت نے انکشاف کیا کہ امتیاز کی پہلے سے ہی چار بیویاں تھیں۔ ایک ہفتہ بعد جب امتیاز اسے درگئی لے آئے تو وہ واپس سسرال نہیں گئی۔ اس گروہ کے افراد نے دوماہ کے بعد تحصیل مٹہ کے علاقے گام سیرمیں فضل ہادی ولد دوست محمد کے آگے فروخت کیا۔فضل ہادی کی بھی پہلے سے ایک بیوی تھی۔ پانچ روز کے بعد محب اللہ اودیگر افراد آکر مجھے دادا کی بیماری کے بہانے درگئی لے گئے۔

اس کے بعد اسی گروہ کے ان افراد نے مجھے شانگلہ کے علاقے چکیسر میں سبزعلی ولد شیر محمد کے ہاتھ فروخت کیا اور ایک رات گزارنے کے بعد واپس فضل ہادی کے گھر لے آئے۔ اس دوران محب اللہ تھانہ درگئی میں میرے اغواء کی رپورٹ درج کرادی۔

فضیلت کے مطابق فضل ہادی سعودی عرب چلا گیا اور سسرال والے مجھے نہیں چھوڑ رہے تھے۔لیکن جب انہیں ایف آئی آر اور اغواء کا پتہ چلا تو مجھے پولیس چوکی گوالیرئی لے آئے۔ خاتون نے عدالت کے روبرو اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ شہزادہ نے پہلے سے تیارکردہ میرابیان فضل ہادی کو سعودی عرب بھجوادیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا ۔ عدالت نے خاتون کی شناخت اور رضا مندی سے انہیں اپنے والد حکیم خان کے حوالے کردیا۔درگئی لیویز نے بھی اس حوالے سے انکوائری شروع کردی ہے۔

Woman sold three times under the guise of fake marriage,فرضی شادی کی آڑ میں خاتون تین بارفروخت


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481