اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تابڑتوڑ حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر قیامت ڈھا دی،220 شہید

dc717b03 ddd0 4a82 b7bd 6d530f0dc8a2

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملوں اور سو سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل نے غزہ پر قیامت ڈھا دی ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 220 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ یہ حملے مسلسل جاری ہیں۔غزہ میں موجود فلسطینی حکام نے اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 198 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جبکہ 1600 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے لگ بھگ 300 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

fe2a2980 8001 459a bbf9 00715f50e936 jpg

زخمی فلسطینی نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے لے جایا جا رہا ہے

یاد رہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملوں میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ غزہ کو اسرائیل نے 2007 سے محصور کر رکھا ہے۔ گذشتہ کئی برس سے وہاں مقیم فلسطینیوں کو بدترین معاشی حالات کا سامنا ہے غربت 40 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد تک جا چکی ہے۔
24 گھنٹے میں سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ رہتی ہے۔اسرائیل کے ہاتھوں محصور غزہ میں ادویات اور دیگر بنیادی ضروری اشیاء کی قلت پیدا ہو چکی ہے جبکہ موجودہ صورت حال میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں ۔

After Hammas attacks, Israel unleashed an apocalypse on Gaza, 220 martyrs,تابڑتوڑ حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر قیامت ڈھا دی،220 شہید

واضح رہے کہ گزشتہ شب حماس کی جانب سے اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان عملا” جنگ چھڑ چکی ہے۔حماس کی جانب سے بھی پوری قوت سے مقابلہ جاری ہے،اور اسرائیل پر زمینی، سمندری اور فضائی  ہر طرف سے حملے جاری ہیں۔

608d2e7d 3ff5 4f02 afba bddb27e38b8b jpg

حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجی

حماس کے حملوں میں اب تک سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زیادہ فوجی شامل ہیں جبکہ درجنوں فوجیوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی جا رہی ہیں۔ جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی بتائے جاتے ہیں۔

حماس کے فوجی ونگ نے اپنی اس کاروائی کو "آپریشن الاقصی طوفان” کا نام دیا ہے جس کے تحت ہزاروں راکٹ اسرائیل پر فائر کیے گئے ہیں۔ ان راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی شہر تل ابیب سمیت پورے ملک میں جنگ کے سائرن گونج اٹھے۔

98b1912f 51b5 4182 8e0d 47813a759e28

اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کے بعد کے مناظر

 

غزہ پراسرائیلی فضائی حملوں کےبعدفلسطینی شہری محفوظ مقامات پرمنتقل ہورہےہیں۔تصاویربشکریہ الجزیرہ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481