اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈالر گرنے سے سونا اور گاڑیاں بھی سستی ہونے لگیں

چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنائے گی

اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر گرنے سے سونا اور گاڑیاں بھی سستی ہونے لگیں، جبکہ کئی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

کورین کمپنی کیا موٹرز نے کاروں کی قیمتیں  ایک سے پانچ لاکھ روپے تک کم کردیں۔ جبکہ سونا 30 ہزار تولہ سستا ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں،جارحانہ معاشی اقدامات کے نتیجے میں  یومیہ بنیادوں پر  امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بی  لاکھوں روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

پاکستان میں گاڑیوں کے اسمبلر ’’کیا‘‘ لکی موٹر کارپوریشن نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک سے 5 لاکھ روپے تک کی کمی کردی۔رپورٹ کے مطابق پیکانٹو اے ٹی، اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک لمیٹڈ ایڈیشن اب بالترتیب 38 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ 40 ہزار روپے، 87 لاکھ 70 ہزار روپے اور 93 لاکھ روپے میں دستیاب ہوں گی۔

gold rate

یہ پیشکش قیمتوں میں ایک سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی ظاہر کرتی ہے۔اسی طرح سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی، 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور 3.5 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی نئی قیمتیں ایک کروڑ 3 لاکھ، ایک کروڑ 12 لاکھ اور ایک کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار روپے ہوں گی، ہر گاڑی کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے 6 ستمبر کو متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا، تاہم اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

دوسری طرف گذشتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ بیس سے تیس ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت شادیوں کا پیک سیزن چل رہا ہے اور مہنگائی میں غیر معمولی اضافے کے باعث لوگوں نے سونے کی قیمت کم ہونے پر کسی حد تک سکھ کا سان لیا ہے۔یہ امر قاب ڈکر ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران چکن کی قیمت میں بھی کم و بیش سو روپے تک کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت 60 روپے فی لٹر تک کم ہوئی ہے۔

As the dollar fell, gold and cars also became cheaper,ڈالر گرنے سے سونا اور گاڑیاں بھی سستی ہونے لگیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481