اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمرہ زائرین کی آڑ میں سعودیہ جانیوالے مزید 4 بھکاری گرفتار

b62d2277 96f0 424d 9b38 5e84f2cafe69 jpg

عمرہ زائرین کی آڑ میں سعودیہ جانیوالے مزید 4 بھکاری گرفتار کر لئے گئے

وفاقی تحقیقاتی ادارے  ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والے مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ قبل ازیں ملتان ائر پورٹ سے بھکاریوں کا ایک گینگ پکڑا گیا تھا جس نے بتایا تھا کہ سعودی عرب بھیجنے والے ایجنٹ سے بھیک کی رقم سے ملنے والی 50 فیصد آمدنی بطور کمیشن طے ہے۔

جمعہ کے روز ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ائرپورٹ سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ملزمان کو ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر آف لوڈ کیا، ملزمان بھیک مانگنے کے لیے متعدد بار سعودی عرب، ایران اور عراق جاچکے ہیں، ملزمان کو سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی ایجنٹوں نے وصول کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق  مذکورہ ملزمان نے بھی بتایا کہبھیک کے ذریعے کمائی کی گئی رقم کاآدھا حصہ ایجنٹ کو دینا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزمان اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481