اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کب آئوں گا ؟،نواز شریف نے بتا دیا

پاکستان کب آئوں گا ؟،نواز شریف نے بتا دیا

پاکستان کب آئوں گا ؟،نواز شریف نے بتا دیا

مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا 4 سال میں کیا فائدہ ہوا ہے

پاکستان کب آئوں گا ؟،نواز شریف نے بتا دیا

پاکستان کب آئوں گا ؟،نواز شریف نے بتا دیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا، میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان روانگی سے قبل لندن میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیئے، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا 4 سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں، برطانیہ میں سب کو پاکستانی بن کر رہنا چاہیئے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کےفقید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481