اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزارہ سے تعلق رکھنے والے نامور ٹی وی آرٹسٹ ارشد عباسی انتقال کرگئے

8611b988 64a2 4d83 a770 e3d8afd40fc9 jpg

ہزارہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے نامور ٹی وی آرٹسٹ ارشد عباسی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے اور اپنے ہزاروں مداحوں اور چاہنے والوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

وہ سٹیج اور ٹیلی وژن پر 6 دہائیوں تک راج کرتے رہے ، ٹی وی پر علاؤالدین اور بابا جی کے نام پر پہچانے جاتے تھے۔

ارشد عباسی نے شعبہ اداکاری میں  اپنی محنت اور لگن سے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے بام عروج تک پہنچے۔ انہوں نے ہزارہ کا نام  روشن کیا اور دنیا فن میں بابا اور ٹی وی کے "علاؤالدین” کہلائے۔ انہوں نے فلم ٹی وی اور سٹیج پر شاندار پرفارمنس کے ذریعے اپنا مقام بنایا اور شہرت و عزت کمائی۔

نسیم جان کے ڈرامہ سیریل "گم گیا یوسف ” سے  فنی سفر کا آغاز کرنے والے ارشد عباسی اپنے پچاس سال سے زائد عرصےپر محیط کیریئر کے دوران اپنے فنی سفر میں سینکڑوں ڈراموں میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے اور گریجویٹ ایوارڈ سمیت درجنوں اعزازات اور ایوارڈز سے انہیں نوازا گیا ۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ ارشد عباسی کا نام  متعدد بار صدارتی ایوارڈ کے لیے بھیجا گیا لیکن ایک مخصوص لابی کی گڈ بک میں نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس ایوارڈ سے محروم رہے۔

9aa8ded0 cf9f 4df8 a574 2b8cbee4ed49 jpg

مرحوم کی نماز جنازہ آج  5 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر ڈھائی بجے جیل گراونڈ ملک پورہ ایبٹ آباد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں اشکبار آنکھوں اور سوگوار چہروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔منمقاز جنازہ  میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فراد سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے ۔جن میں ٹی وی ریڈیو ،فلم سے تعلق رکھنے والے فنکاروں گلوکاروں ،فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات ،وکلاء اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے بعداذاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد کے بانی سیکرٹری جمیل عباسی ،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد نعیم عباسی کے بھائی تھے۔

مرحوم ارشد عباسی کا فنی سفر 

19f27edc ea74 4851 9fe1 70f4c40896f2 jpg

مرحوم ارشد عباسی نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1964میں سٹیج ڈرامہ سے کیا ۔انہیں 1968میں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔پی ٹی وی پر ان کی آمد 1976میں ہوئی ۔اور ہزارہ کی ہندکو زبان میں بنایا جانے والے پہلا سیریل ڈرامہ ,گم گیا یوسف ، میں مرکزی کردار سے کیا ۔پی ٹی وی نیٹ ورک پر ان کی پہلی ڈرامہ سیریز دیواریں تھی جب کہ ا نہوں نے ادکاری کے تمام سٹیج ،ٹی وی ،ریڈیو،فلم سب ہی پلیٹ فارم سے اپنی عمدہ کارکردگی سے مہارت کا لوہا منوایا ۔

ان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریز اور ٹیلی فلم میں ناموس ،موسم ،سراب سائے ،بارش ،سوداگر ،چلتے چلتے،خصوصی کھیل نیند میں چلنے والا لڑکا ،حمید کاشمیری کا ڈرامہ لکیریں ،اشفاق احمد کا ستون ،اور امجد اسلام امجد کا سوال جس نے ڈرامہ مقابلوں میں پہلا انعام حاصل کیا تھا سمیت کل کا بچہ ،پہاڑوں کے دکھ ،دامن کوہسار ،مٹی اور مشکیزہ ،پچھتاوے،میں اور میرے دادا،لہو کے چراغ ،تخریب کار ،سورج کے ساتھ ساتھ ،ڈرامہ سیریل شاخسار،ڈرامہ سیریل چنگاری ،درد آشنا ،گرداب ،سوال ،چراغ اور نومبر میں آنے والا ڈرامہ سیریل دوریاں سمیت دیگر درجنوں ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔سٹیج پر ان کا سب سے مشہور ڈرامہ احمد ندیم قاسمی کا تحریر کردہ مصور قابل زکر ہے ۔

6362f7d5 a51b 4132 9633 4879a77b9723 jpg

انہیں ڈرامہ سیریل موسم میں ان کی جاندار کردار نگاری پر گریجویٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔جب کہ درجنوں دیگر اداروں اور تنظیمات اور حکومتی سطح پر ایوارڈ اس کے علاوہ ہیں۔البتہ متعدد مرتبہ صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزدگی ہونے کے باوجود سفارش نہ ہو نے کی وجہ سے وہ اس ایوارڈ سے زندگی بھر محروم رہے۔انہوں نے فن ادکاری کے علاوہ موسیقی اور قوالی کے میدان میں اپنی مہارت کا ڈنکا بجایا ۔یہاں یہ امر قابل زکر ہے ان کی نماز جنازہ میں پشاور اور دیگر شہروں سے أئے ہوئے فنکاروں کی اکثریت دھاڑیں مار کر روتی دکھائی دی۔ ان کا کہنا تھا ارشد عباسی ایک شخصیت ہی نہیں ایک عہد کا نام تھا اور ہے ۔جنہوں نے ہزارہ سے نکل کر پاکستان کے تمام مراکز میں اپنے ہونے کا ثبوت دیا ۔مرحوم ارشد عباسی ہزارہ سے سٹیج اور ٹی وی پر پہنچنے والوں کے استاد اور سرپرست مانے جاتے تھے۔وہ فن ادکاری کے علاوہ سچے عاشق رسول تھے.

Renowned TV artist Arshad Abbasi from Hazara passed away,ہزارہ سے تعلق رکھنے والے نامور ٹی وی آرٹسٹ ارشد عباسی انتقال کرگئے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481