اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں سرمائی سیزن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس

edi murreee

مری میں سرمائی سیزن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

نگراں صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اینڈ پاپولیشن ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ جناح ہال مری میں اس اعلیٰ سطحکے  اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے موسم گرما سے موسم سرما میں تبدیلی کے دوران سیاحوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں انتظامیہ کوکی گئی۔ گاڑیوں کی مقررہ تعداد کے داخلے  کے بعد اسے محدود کرتے ہوئے. کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پیشگی انتظامات پر زور دیا گیا۔

جشن آزادی پر مری کیلئے جامع ٹریفک پلان تیار

اجلاس میں مختلف محکموں کے باہمی ربط پر زور دیا گیا جن میں جنگلات، ہائی وے، ٹورازم، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس، صحت، تعلیم اور  دیگر محکمے شامل ہیں،علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ ایف ایم ریڈیو کے ذریعے سیاحوں کو موسمی حالات کی اپ ڈیٹڈ معلومات فراہم کی جائیں گی۔اضافی اقدامات میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ، پلاسٹک بیگز پر پابندی، غلط پارکنگ کو روکنے کے لیے لفٹرز کی دستیابی اور اربن یونٹ اور آر ڈی اے کے تعاون سے ماسٹر پلان پر عمل درآمد شامل ہیں۔

اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ جنگلات جاگنگ ٹریک پر صفائی کو یقینی بنائے گا، اور میونسپل کارپوریشن مری فعال سی سی ٹی وی کیمرے رکھے گی۔ مری میں چار مختلف راستوں پر بائی پاس بنائے جا رہے ہیں، تمام ہوٹلوں کا رجسٹریشن ریکارڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے معیار کو بہتر بنائے گی، سیاحوں کو محفوظ اور زیادہ خوشگوار  ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Special meeting to review arrangements for winter season in Murree,مری میں سرمائی سیزن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481