اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانڈی بکوٹ میں 14اگست کودفن ہونے والے شخص کی قبر کشائی

4ce40ea5 ac1c 4647 bf9e e17e17de42a8 jpg

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)تھانہ بکوٹ کوہالہ پولیس چوکی کی حدود زیارت قبرستان بانڈی بکوٹ میں 14اگست 2021 کودفن ھونے والے نامعلوم شخص کی قبر کشائی 2اکتوبر 2023 کو کی گئی ۔۔ڈی این اے ٹیست کیلئے مواد لینے کے بعد دوبارہ میت بطور امانت سپرد خاک کی گئی ۔رپورٹ آنے پر اگر ڈی این اے میچ ہو  گیا تو میت ورثاء کے حوالے کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق 11جون 2021 کو تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی ڈھوک سیداں سے لاپتہ ہونے والے وحید خان کے بیٹے محمد نوید کی جانب سے  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو دی گئی  درخواست پر ڈی این اے کیلئے عدالتی حکم دیا گیا۔

2c6ce824 aa3a 439a 9ad7 5062ce291f8b jpg

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈاکٹر عاطف، کوہالہ پولیس چوکی انچارج ارشد عباسی ،ایس ایچ او بکوٹ ظاہر شاہ، چئیرمین ویلج کونسل مولیا افتخار عباسی، ٹی ایم اے سپروائزر عمران اور تدفین کرنے والے مقامی شخص انعام عباسی کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی۔ سیمپل لینے کے بعد رپورٹ آنے تک  میت دوبارہ بطور امانت دفنا دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق کفن اتنے عرصہ بعد بھی درستحالت میں تھا اور میت بھی ٹھیک تھی جس میں کسی قسم کا تعفن نہیں تھا ۔۔۔

 

238c750a b697 42d7 88a3 8bcec5a4ae90 jpg

 

 

 

Exhumation of the person buried on August 14 in Bandi Bakot, بانڈی بکوٹ میں 14اگست کودفن ھونے والے شخص کی قبر کشائی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481